سیشن جج نے تحصیل بار بھیرہ اور پولیس کا تنازع حل کرا دیا

 سیشن جج نے تحصیل بار بھیرہ اور پولیس کا تنازع حل کرا دیا

بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد اکمل خان نے تحصیل بار بھیرہ اور پولیس کے درمیان ہونے والے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرا دیا ہے۔۔

 اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر فیاض احمد ہنجرا نے تحصیل بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کے جائنٹ سیکرٹری ندیم اکرم تھنیل کے خلاف درج ایف آئی آر غلط فہمی کا نتیجہ ہے اور آئندہ ایسی کوتاہی نہیں ہو گی جس پر تحصیل بار بھیرہ نے ہڑتال ختم کر دی، بار کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاملہ کی نزاکت دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے فوری نوٹس لے کر بار اور پولیس کو اکھٹا کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بار اور انتظامیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہی سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ایس پی انویسٹی گیشن ایس پی کرائمز برانچ ڈسٹرکٹ بار سرگودھا اور دیگر تحصیل بارز کا بھی شکریہ ادا کیا جنرل سیکرٹری شعیب اسلم گجر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب اور بانی تحصیل بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ نے دعائے خیر کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں