کندیاں سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں

کندیاں سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں

کندیاں(نما ئندہ دنیا )پاکستان کے تیسرے بڑے جنکشن کندیاں سے دوسرے شہروں کوجانے والی ٹرینیں دوبارہ بحال نہ کی جاسکیں۔۔

، شہری سفری سہولت سے محروم ،تفصیلات کے مطابق کورونا جیسی وباء کے دوران محکمہ ریلوے نے اکثر شہروں میں ریل گاڑیوں کو بندکردیا جس میں کندیاں سے چلنے والی ٹرینیں راولپنڈی ریل کار سرگودھا، ریل کار مہر ایکسپریس، خوشحال خان خٹک ایکسپریس شامل تھیں، کندیاں اور ضلع میانوالی کے شہریوں کو کراچی سرگودھا راولپنڈی پشاور جانے کے لیے دی گئی سفری سہولت چھین لی گئی ،کورونا کی وباء کو ملک سے گئے تین سال ہو گئے لیکن کرونا کے نام پر بند کی گئی ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں ،شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو سستی سفری سہولت دینے کے لیے بند کی گئی ٹرینیں دوبارہ بحال نہ ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں