زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی تقریب
کندیاں(نماندہ دنیا )زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد، رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبدالباسط خان وائس چانسلر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان اور۔۔
وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اور ایچ ای سی ریجنل سنٹر پشاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلمان لیپ ٹاپ تقسیم کئے زرعی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2023 کی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبدالباسط نے زرعی یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ کنٹرول امتحانات ڈاکٹر آفتاب عالم ڈائریکٹر فنانس جوہر زمان نے بھی تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبدالباسط خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ایچ ای سی ریجنل سنٹر پشاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلمان نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔