کرکٹ کے نامور کمنٹیٹر عدیل حسن خان نور انتقال کر گئے
موچھ (نمائندہ دنیا) کرکٹ کے نامور کمنٹیٹر عدیل حسن خان نور مد خیل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔۔
، جوان سال عدیل حسن خان چند دن پہلے بخار کا شکار ہو گئے جو ٹائیفائیڈ کی صورت اختیار کر گیا ان کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی داخل کرا دیا گیا ڈی ایچ کے او کے ڈاکٹروں نے جواں سال کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی بعد میں ان کو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ،ان کی بے وقت موت سے کرکٹ شائقین اور پسماندگان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔