خوشاب کے عملہ صفائی کی مجرمانہ ٖ غفلت کی سزا شہری بھگت رہے ،محمد نعمان قریشی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کی ممتاز کاروباری شخصیت محمد نعمان قریشی نے تاریخی شہر خوشاب میں صحت و صفائی کی ۔۔
ابتر صورتحال بلدیاتی اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے ، میونسپل کمیٹی خوشاب کے عملہ صفائی کی مجرمانہ ٖ غفلت کی سزا شہری بھگت رہے ہیں ، شہر کی گلیوں چوکوں اور چوراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھر بکھرے ہوئے ہیں اور انہیں اٹھانے والا کوئی نہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ میونسپل کمیٹی خوشاب کے عملہ صفائی کا قبلہ درست کیا جائے اور انہیں اپنی ذمہ داری نیک نیٹی کے ساتھ پوری کرنے پابند بنایا جائے ۔