سینٹری میٹ محمد تنویر کی پروموشن معطل‘رضا محمد وٹو تعینات
کندیاں(نما ئندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے عوامی شکایات پر سینٹری میٹ محمد تنویر کو دوران انکوائری جعلی انٹریز اور ۔۔
بوگس پروموشن کی بنا پر معطل کرکے ریورڈ کر دیا جبکہ شہر میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے رضا محمد وٹو کو بطور میٹ تعینات کر دیا تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تحفظ حقوق شہریان حاجی ملک احسن کلیار کی جانب سے سینٹری ورکر کی ازخود جعلی پروموشن لیٹر بنا کر سینٹری میٹ بن جانے کیخلاف درخواست پرانکوائری کے دوران میونسپل کمیٹی کندیاں میں تعینات سینٹری ورکر کے پروموشن آرڈر بوگس و جعلی نکلے جس کی بابت تفصیلی رپورٹ چیف آفیسر ایم سی کندیاں نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ایڈمنسٹریٹر اعجاز عبدالکریم کو بھجوائی جس پراسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سینڑی ورکر کو معطل کردیا ہے اور ریورڈ کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے اس احسن اقدام کو اہلیان کندیاں نے سراہتے ہوئے اسے علاقہ کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔