سموگ:بھٹوں کیخلاف آپریشن ‘منشی ‘مزدور ’’سرکاری مہمان‘‘بن گئے
کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کا سموگ کے خاتمہ کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف آ پریشن جاری ہے۔۔
، بھٹوں کے منشی مزدور سرکاری مہمان بن گئے‘ اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ذوالفقار علی خان نے حکومتی ہدایت پر تحصیل بھر میں سموگ کے خاتمہ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گا ڑیوں اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف اپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک اسسٹنٹ کمشنر متعدد بھٹوں گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کر چکے ہیں گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی خان نے عملہ کے ہمراہ کلورکوٹ کے رنگپور روڈ پر بھٹہ پر چھاپہ مار کر دھواں چھوڑنے والے بھٹہ کے منشی سمیت وہاں پر کام کرنے والوں کو پکڑ لیا ،اے سی کلورکوٹ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا اور حکومتی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔