28سالہ پرانی خونی دشمنی ختم،2گروپوں میں صلح

28سالہ پرانی خونی دشمنی ختم،2گروپوں میں صلح

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )سابق صدر کوٹ مومن بار ایسوسی ایشن مہر جہانگیر لک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اتفاق اور ۔۔

اتحاد سے رہنے میں ہی ہماری بقاء ہے خاندانی دشمنیوں میں قیمتی جانوں کا ضیاغ نہ اللہ پاک کو پسند ہے اور نہ ہی رسول ؐ کو،وہ28سالہ پرانی خونی دشمنی کی صلح کے موقع گفتگو کررہے تھے ، پرانی خاندانی دشمنی دوستی میں بدل گئی چوہدری خالد محمود رانجھا قائم کا گروپ اور چوھدری مظہراقبال رانجھا کرملی کا گروپ کے درمیان 28سالہ پرانی خونی خاندانی دشمنی سندھو گروپ کے انتہائی قریبی ساتھی سابق صدر بار ایسوسی ایشن کوٹ مومن مہر جہانگیر احمد لک ایڈووکیٹ  سید صائم رضاشاہ اور سید قاسم رضاشاہ اور دیگر ساتھیوں کی کاوشوں سے آج الحمدللہ صلح میں تبدیل ہوگئی ہے تمام احباب کو اس عظیم کارخیر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کوششوں کو سراہا ہے جنہیں نے رانجھا برادران کے خاندان کو اکٹھا کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں