200 کلو ملاوٹی کھویا تلف، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

200 کلو ملاوٹی کھویا تلف، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹھٹھی لانگ میں کھویا پروڈکشن یونٹ پر کارروائی، 200 کلو ملاوٹی کھویا تلف، کھویا یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔۔

، ویجیٹبل گھی کے خالی پیکٹ اور کھویا بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٹھٹھی لانگ ساہیوال میں کھویا پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی۔ ویجیٹیبل گھی اور سٹارچ کی ملاوٹ کرکے مضر صحت کھویا تیار کیا جارہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملاوٹی اجزاء ضبط کرکے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ بھاری مقدار میں غیر معیاری کھویا تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی کرنے والے عناصر کا تعاقب کیا جارہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں