سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ا ینٹی کرپشن سرگودھانے سیکرٹری یونین کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔
،تفصیلات کے مطابق عمر حیات سکنہ جبی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست گزاری کہ سیکرٹری یونین کونسل جبی فیاض امیر فوتیدگی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے 18ہزار روپے رشوت طلب کر رہا جس پر سرکل آفیسرہیڈ کوارٹر نے نذر عباس بلوچ، سول جج دفعہ 30کی نگرانی میں ریڈ کر کے امیر فیاض، سیکرٹر ی یونین کونسل کے قبضے سے 18ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اaینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔