غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کو بجلی،گیس دینے پر پابندی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نگران صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولزپر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔۔
اوراس ضمن میں انٹرنل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کو جلد از جلد کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،جار ی گائیڈ لائن کے مطابق ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج ،پانی یا دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ابتدائی رپورٹ بلدیاتی ادارے کا متعلقہ سی او ارسال کرے گا جس پر انٹرنل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی جس میں شامل اربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر منظوری کیلئے سفارشات بھجوائیں گے اور حتمی منظوری ڈپٹی کمشنر دے گا،جبکہ محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کو بھی سختی سے پابند بنایا گیا ہے کہ قوائد ضوابط پور ا نہ کرنے اور این او سی حاصل نہ کرنیوالی ہاؤسنگ سکیموں کو سوئی گیس یا بجلی کے کنکشن نہ دیئے جائیں،چیف منسٹرانسپکشن ٹیم تمام مراحل کی مانیٹرنگ بھی کریگی۔