بجلی اور گیس مہنگی،بیکو لائٹ انڈسٹری کے مزید190یونٹ بند،5ہزار مزدور بیروزگار

بجلی اور گیس مہنگی،بیکو لائٹ انڈسٹری کے مزید190یونٹ بند،5ہزار مزدور بیروزگار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافہ سے ضلع میں بیکو لائٹ انڈسٹری کے مزید 190 یونٹ بند۔۔

 ، پانچ ہزار سے زائد مزدور اور محنت کش بیروزگار ہو گئے ،انڈسٹریل زون، فیکٹری ایریا،استقلال آباد، طارق آباد، کوٹفرید، محمدیہ کالونی، منور کالونی، منظور ٹاؤن، مجاہد کالونی، رحمانپورہ، اسلام پورہ،نذیر کالونی، مقام حیات، جناح کالونی، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت اندرون شہر مختلف علاقوں میں بیکو لائٹ کا کاروبار کرنے والے چھوٹے انڈسٹری ہولڈروں کی اکثریت نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ان کے بھاری بلوں کے باعث پہلے ہی ملازمین کو چھٹیاں دینا شروع کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے بیکو لائٹ انڈسٹری سے وابستہ محنت کشوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے گھروں کی نوبت فاقہ کشی کی طرف جا رہی ہے ، شہر گردونواح میں تیار ہونے والا بیکو لائٹ کا سامان تمام بڑے اضلاع سمیت سرحد، سندھ، بلوچستان، گلگت، بلتستان میں سپلائی کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایران، بنگلہ دیش، افغانستان، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں بھی بیکو لائٹ کا یہ سامان فروخت کیلئے بھجوایا جاتا ہے ، سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اس سامان کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو جانے سے دوسرے ملکوں میں بیکو لائٹ کے سامان کی مانگ ختم ہو کر رہ گئی ہے ، بیکو لائٹ انڈسٹری مالکان کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی بندش کی وجہ سے فیکٹریاں بند کرنا پڑیں کیونکہ ایل پی جی اور جنریٹر چلا کر فیکٹریاں چالو رکھنا ممکن نہیں رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں