طلبا کو سکول لے جانا لانا چیلنج کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنا زیادتی :فاروق بہائوالحق شاہ

 طلبا کو سکول لے جانا لانا چیلنج کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے  روکنا زیادتی :فاروق بہائوالحق شاہ

بھیرہ(نامہ نگار )ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پیر فاروق بہائوالحق شاہ نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنا زیادتی ہے بچوں کو سکول لے جانا اور واپس لانا والدین کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ والدین اپنی مصروفیات کے باعث بچوں کو موٹر سائیکل لے کر دیتے ہیں تاکہ انکا سکول آنا جانا ممکن ہوسکے ۔اگر حکومت نے اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی ہے تو پھر اسے بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کا بندوست کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ایک حادثہ کے بعد اچانک پوری حکومتی مشینری سرگرم ہوتی ہے اور چند دن بعد معاملہ ٹھپ ہو جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں