اینٹوں کے درجنوں بھٹے بند،مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

اینٹوں کے درجنوں بھٹے بند،مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )سموگ کے نام پر حکومت نے تحصیل کلورکوٹ کے درجنوں اینٹوں کے بھٹے بند کر کے غریب بھٹہ مزدور کو جیتے جی مار دیا ہے ۔۔۔

بھٹے بند ہونے سے ہزاروں غریب مزدور بیروزگار ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں، ان کے گھروں میں فاقے ہیں، ان خیالات کا اظہار بھٹہ لیبر یونین کے صدر شاہ جہان بھٹی نے اے سی آفس کلورکوٹ کے سامنے دوران احتجاج مزدو روں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کلورکوٹ میں کوئی انڈسٹری نہیں ہے غریبوں کے روزگار کا اہم ذریعہ اینٹوں کے بھٹے ہیں جن سے ہزاروں غریب خاندانوں کا روزگار چل رہا تھا اور ان کے گھروں میں خوشحالی تھی لیکن حکومت نے سموگ کے نام پر کلورکوٹ سمیت علاقہ بھر کے اینٹوں کے بھٹے بند کر کے غریبوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ کلورکوٹ میں کوئی سموگ نہیں ہے ،حکومت اگر بھٹے بند کرنا چاہتی تھی تو ان پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو متبادل روزگار فراہم کرتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں