نعیم سیالوی این اے 86سے پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے

 نعیم سیالوی این اے 86سے پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )آستانہ عالیہ سیال شریف کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے این اے 86سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔

 نمائندہ دنیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے خاندان کے افراد کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں میں پیپلز پاڑ ٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے بڑے بھائی نظام الدین سیالوی اگر ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر امیدوار ہونگے میں پھر بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار بنوں گا ،نعیم الدین سیالوی نے کہا کہ الیکشن میں میں پیپلز پارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلاؤں گا اسوقت لوگوں کے ذہنوں میں جو سوالات جنم لے رہے ہیں انکے جوابات مل جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں