سیم نالہ بائی پاس روڈ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے

سیم نالہ بائی پاس روڈ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سیم نالہ بائی پاس روڈ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر بدبوتعفن نے قرب و جوار کے مکینوں کا جینا دوبھر کردیا۔۔۔

غلاظت کے انبار کے باعث بائی پاس روڈ پر24گھنٹے چلنے والی بھاری ٹریفک کی روانی متاثر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی بائی پاس روڈ سے غلاظت کے انبار کا خاتمہ کیلئے فوری اقدام کریں ،عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سلانوالی شہر کے وسط میں سیم نالہ بائی پاس روڈ پر ہر طرف گندگی اور غلاظت کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث جہاں قرب و جوار کے رہائشی علاقوں محلہ نون کالونی ،محلہ پھول کالونی، محلہ اسلام نگر، محلہ اسلم کالونی، محلہ مراد پورہ، محلہ بستی رسول آباد، بستی محلہ رحمان پو کے مکینوں کا بدبو تعفن کے باعث جینا دو بھر ہوگیا ہے وہاں گندگی کے کچرے کے بڑ ے بڑے ڈھیروں کے باعث 24گھنٹے چلنے والی بھاری ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے سلانوالی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر شیزا رحمان سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں