ڈیلی ویجز مستقل کرنے کیلئے واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کی ریلی

 ڈیلی ویجز مستقل کرنے کیلئے واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )واپڈا فرسٹ ڈویژن آفس سے پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے زیر اہتمام عملہ کی کمی اور کنٹریکٹ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

جس میں واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سب ڈویژن آفس سے سٹی روڑ تک اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی،اس موقع پر ریجنل چیئرمین رانا محمد بوٹا،زونل چیئرمین نسیم جعفری،زونل سیکرٹری خالد امیر نتھوکہ،ڈپٹی سیکرٹری رانا افتخار،یوتھ چیئرمین تراب مہندی شاہ،فسٹ ڈویڑن چیئرمین زاہد جٹ،محمد خالد خان،حمیرالحق،سید اسد عباس شاہ،ناظر خان بلوچ و دیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیغام یونین ادارے کی تعمیر و ترقی بجلی چوری و کرپشن کے خاتمے کیلئے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کے اقدام کی حمایت کرتی ہے ،پیغام یونین کا مطالبہ ہے کہ عام ملازمین کی بجائے ہائیڈرو یونین کے بااثر عہدیداروں کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی سہولت نہیں ہونی چاہیے ، زوم میٹنگز دفتری اوقات کار کے بعد کرنے پر ڈبل اوور ٹائم دیا جائے ،اور ملازمین کے بچوں کو خالی پوسٹوں پر بھرتی کرکے عملہ کی کمی پوری کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں