نجی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

 نجی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نجی یونیورسٹی میں اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں یونیورسٹی کے مقامی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ایڈوکیٹ رانا ظفر یسین خان اور مفتی نگاہِ مصطفی نے شرکت کی۔تقریب میں انعم خان ، یونیورسٹی کے عہدیداران، اساتذہ اور طلباء بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاء نے فلسطین کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ اس میں مسلمانوں کیلئے بیت المقدس کی اہمیت اور مذہبی رواداری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ بعدازاں یونیورسٹی میں فلسطینیوں کو درپیش انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اور غیر قانونی قبضے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور آزادی کی دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں