مقدمہ قتل کا چالان جمع کروانے میں تاخیر ،تھانیدار کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ قتل کا چالان جمع کروانے میں  تاخیر ،تھانیدار کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مقدمہ قتل کا چالان جمع کروانے میں تاخیر برتنے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والا تھانیدار قانون کی زد میں آ گیا۔۔

، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شاہ پور میں درج قتل کے ایک مقدمہ کا چالان سب انسپکٹر مظہر علی نے مقررہ وقت پر عدالت میں جمع کروانے کی بجائے لگ بھگ چھ ماہ غیر ضروری طور پر اپنے پاس رکھا ، جس سے عدالتی کاروا ئی انتہائی متاثر ہو رہی ہے ، گزشتہ روز ڈی پی او کے نوٹس لئے جانے پر پولیس نے متذکرہ پیٹی بندبھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں