ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس مقابلہ جات زور و شور سے جاری

ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس  مقابلہ جات زور و شور سے جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایلیمنٹری سکولز کے سالانہ سپورٹس مقابلہ جات زور و شور سے جاری ہیں،گزشتہ روز فٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، رسہ کشی اور ۔۔

کبڈی کے فائنل ہوئے جس کے مہمان خصوصی سید محمد احتشام الحق ہمدانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران،چیف آگنائزر طلعت محمود ،محمد اشرف چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بھی موجود تھے ،فائنل جیتنے والے طلباء کو انعامات دئیے گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند ذہن ہوتا ہے ،تعلیم کے ساتھ کھیل انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں