میانوالی امن و امان کے لحاظ سے مثا لی ضلع ہے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی امن و امان کے لحاظ  سے مثا لی ضلع ہے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبران امن واتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میانوالی امن و امان کے لحاظ سے مثا لی ضلع ہے اور ہم سب نے ملکر اس کا امن قائم رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی ہے اور وہ اپنی ہر قسم کی مذہبی رسومات ادا کرسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ان کے جا ن ومال کے تحفظ کیلئے تما م وسائل بر ؤئے کار لا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض غیر ملکی عناصر ہمیں غیر مستحکم کر نے کیلئے سازشیں کر رہے لیکن اللہ کے فضل و کر م سے اپنے اداروں کی محنت اور تما م مذاہب کے لوگوں کے تعاون سے ہم ان کونا کا م بنا دیں گے ۔ اجلاس میں مو جود ممبران کی جا نب سے ایک دوسرے کے مذاہب و مسالک کا مکمل احترام کر نے کی یقین دہا نی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں