400بیگز کھاد کے پی کے سمگلنگ کرنے کی کو شش نا کا م

400بیگز کھاد کے پی کے سمگلنگ کرنے کی کو شش نا کا م

میانوالی‘ کندیاں (نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ دنیا )کندیاں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کی نگرانی میں چشمہ بیراج چیک پو سٹ پر تعینات عملہ نے گزشتہ رات کھاد کے پی کے سمگلنگ کرنے کی کو شش نا کا م بنا کر یوریا کھاد کے 400بیگز قبضہ میں لے لئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب گندم اور کھاد کی غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کیلئے چشمہ بیراج پر قائم چیک پوسٹ پر تعینات عملہ نے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو ٹرک پر تارا یوریا کے 400بیگز لوڈ تھے اور کھاد کو کے پی کے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی چیک پوسٹ عملہ نے ٹرک اور کھاد کو قبضہ میں لیکر ڈرائیوار کو گرفتار کر کے معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے فوری کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالرشید کے ہمراہ برآمد شدہ تارا یو ریا کھاد کے بیگز تحصیل پپلاں اور میو نسپل کمیٹی میں حکو مت کے مقرر کر دہ نر خ3630روپے پر کسانوں میں فروخت کروا دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں