مخالفین کا بزرگ شہری پر تشدد ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

 مخالفین کا بزرگ شہری پر تشدد ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر بزرگ شہری کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں دی جانے لگیں۔

 تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے یکتا مارکیٹ حاجی آباد کے رہائشی حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکے والد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ اس دوران مخالفین کی جانب سے سابقہ رنجش پر اسلحہ کے زور پر روک لیاگیا اور تشدد کا نشانہ بناتے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں