شعبہ پلانٹ پتھالوجی کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار

شعبہ پلانٹ پتھالوجی کالج  آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف  سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شعبہ پلانٹ پتھالوجی کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار بعنوان ‘‘کینو کے سبز پن کا مربوط تدارک، پودوں کی مدافعیت کے تناظر میں’’ منعقد ہوا۔

 سیمینار سے شعبہ پلانٹ پتھالوجی نین جنگ ایگری کلچر یونیورسٹی چائینہ کے پروفیسر ڈاکٹر ہانگ وئی چاؤ نے اساتذہ، محققین اور طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اطہر ندیم، ڈاکٹر عثمان غضنفر اور ڈاکٹر محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ہانگ وئی چاؤ نے کہا کہ پودوں بالخصوص سٹرس کی بیماریوں کو ابتداء ہی سے قابو کرلینا اور جانچ لینا ہی زیادہ پیداوار کا حل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں