یونیورسٹی آف سرگودھا کا ایک او ر اعزاز پروفیسر قیصر عباس کو ایوارڈ سے نوازا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کا تعلیمی میدان میں ایک اور اعزاز۔ کامسٹیک اسلام آباد نے یونیورسٹی آف سرگودھا کی مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو ایوارڈ سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمیٹی آن سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن کی گذشتہ روز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی تعلیمی، تحقیقی، تعمیراتی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے اعلیٰ کو آرڈی نیشن کی بنیاد پر کامسٹیک ایوارڈ دیا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کو آرڈینیٹر جنرل آف کامسٹیک اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔