10سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر زکے عہدہ پرترقی دی گئی

10سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر زکے عہدہ پرترقی دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا گیارواں اجلاس آر پی او آفس میں منعقدہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

دوران ِ اجلاس اہلیت کے معیار پر پورا اترنے اور ترقی بورڈ کی سفارشات پر 10اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدہ پرترقی دی گئی جن میں یاسر اقبال قریشی، عابد حسین،حمید اﷲ،محمد اکرم،ظفر حسین شاہ، خضر حیات،غلام قاسم،محمد اکبر،محمد اجمل خان، منور اقبال شامل ہیں۔اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ ترقی دئیے جانے کا سفر مسلسل رواں ہیاب تک کے محکمانہ ترقی کے مسلسل گیارہ اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں جو بذات خود ایک تاریخی عمل ہے جن میں 1100 سے زائد اہلکاروں کو اُن کی اہلیت مدِ نظر رکھتے ہوئے اگلے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں