کرشنگ سیزن : غیرقانونی کنڈوں اور کچی رسیدیں دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کرشنگ سیزن : غیرقانونی کنڈوں اور  کچی رسیدیں دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو کرشنگ سیزن کے پیش نظر لوڈرٹرالیوں کے پیچھے ریفیلکٹریا چمک دار پٹی کی تنصیب یقینی بنانے سمیت حکومتی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔۔۔

 ٹریفک حادثات کی روک تھا م اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، کین کمشنر کے منظور شدہ کنڈوں کے علاوہ دیگر تمام غیر قانونی کنڈوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،شوگر ملوں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے قابل عمل ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے ۔ یہ احکامات کمشنر سرگودہاڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کریشنگ سیزن کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس میں جاری کئے ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں اور ڈائریکٹر زراعت کے علاوہ دیگر افسر وں نے شرکت کی ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر کی تمام سات شوگر ملز فنکشنل ہو چکی ہیں جو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں 400 روپے فی من کے حساب سے کاشتکاروں سے بلا تفریق گنا خرید رہی ہیں ۔ کمشنر نے ملوں سے کاشتکاروں کو مقررہ مدت کے اندر ادائیگیوں کی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ ملز انتظامیہ سے کاشتکاروں کو سی پی آر ز جاری کروائی جائیں اور کچی رسیدیں جاری کرنے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے ٹریکٹر ٹرالیوں پر مقرر کردہ وزن نہ رکھنے والے ڈرائیورز کیخلاف بھی سخت کارروائی اور ڈی او انڈسٹری اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ملوں کے کنڈے بھی چیک کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں