ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کی  زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ما ہانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمو د رانا،پپلاں اعجاز عبدالکریم، عیسیٰ خیل مرتضیٰ خان اور دیگر ریو نیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے ریو نیو افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداًجائز ہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبا ن اور ریو نیو افسران نے اے ڈی سی آر کو ریو نیو ریکوری، زرعی انکم ٹیکس، آبیا نہ، تاوان اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں