دہشت کی علامت اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا

دہشت کی علامت اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا

میانوالی (نامہ نگار)پائی خیل کے علاقہ مرالیاں والا قبرستان میں پولیس مقابلے کے دوران دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری معصب اپنے۔۔

 ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، تھانہ پائی خیل پولیس گشت پر تھی کہ 4 نامعلوم افراد سامنے آ گئے ان کو چیکنگ کیلئے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی مزید نفری منگوائی گئی‘2گھنٹہ تک مقابلہ جاری رہا، فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک لاش پڑی تھی ،جس کی شناخت اشتہاری معصب خان کے نام سے ہوئی وہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے نامعلوم ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی سرکل داؤد خیل محمد اکرم کی سربراہی میں پولیس اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے ، معصب خان قتل، اقدام قتل کے 3مقدمات میں اشتہاری اور اقدام قتل رابری اور موٹر سائیکل چوری کے 8مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں