امریکہ سے خوفزدہ مسلمان ممالک اسرائیل کیخلاف آواز بلند نہیں کر رہے‘طارق خان

امریکہ سے خوفزدہ مسلمان  ممالک اسرائیل کیخلاف  آواز بلند نہیں کر رہے‘طارق خان

کمرمشانی (نامہ نگار )سماجی کارکن ، سنیئر تجزیہ کار اور صحافی محمد طارق خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پوری دنیامیں ۔۔

اربوں مسلمان ہیں جن کے پاس تیل کاہتھیار ہے لیکن اس کے باوجود اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے آواز نہ اٹھانااور یہودیوں کے ساتھ تعلقات ختم نہ کرناان کے مسلمان ہونے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ہمارے نبی ؐ نے دیناکے تمام مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیاہے کئی مہینوں سے فلسطین کے لوگ بے یار مدگار عورتیں بچے بوڑھے نوجوان بھوکے پیاسے یہودیوں کے ظلم کاشکارہیں لیکن نہ تو اقوام متحدہ اورنہ دنیاکاکوئی اورادارے اس اقدامات کو روکوانے کے لیے عملی اقدامات کررہاہے اور نہ ہمارے ملک پاکستان جو ایک ایٹمی ملک ہے کوئی جاندار آواز ان کے حق کے لیے بلند کررہاہے سب لوگ اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں اور امریکہ کے ڈر سے خاموش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں