نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مفت راشن کی پیکنگ جاری
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق گھرانوں میں ــ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مفت راشن کی تقسیم کیلئے اشیا کی پیکنگ کا عمل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر نگرانی تیز رفتاری کیساتھ جاری ہے ۔۔
تاکہ مستحق افراد کے گھروں کی دہلیز پر سامان کی ترسیل بروقت یقینی بنائی جاسکے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمداعوان نے مختلف پیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور خشک راشن کے معیار اور مقدار کا موقع پر جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق راشن کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے پیکنگ پوائنٹس پر کڑی مانیٹرنگ کی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ BISPکے رجسٹرڈ گھرانوں کے کوائف کی تصدیق کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔