کمشنر ،ڈی سی کا ڈسٹرکٹ جیل،ہسپتالوں ،دارالامان کے دورے

کمشنر ،ڈی سی کا ڈسٹرکٹ جیل،ہسپتالوں ،دارالامان کے دورے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگود ھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے ہمراہ عید کے ۔۔

روز ڈسٹرکٹ جیل ، گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ، دارلامان ، ایس او ایس ویلیج اور فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر اے ڈی سی جی سمیت دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے جیل افسر وں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے اسیر وں میں مٹھائی تقسیم کی اور مختلف بیرکوں میں جاکر اسیران سے مسائل بھی دریافت کیے ۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ عید ہمارے لئے خوشی کا تہوار ہے اسیران جیل میں مٹھائی تقسیم کرنے کا مقصد ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔ انہوں نے قیدیوں کو آئندہ زندگی ایک اچھے شہری کے طور پر گزارنے کی تاکید بھی کی اور کہا کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی تربیت میں بہتر انداز سے کردار ادا کرے تاکہ رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے دوران مریضوں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو عیدکی مبارکباد دی۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ عید کا پیغام ہے کہ اجتماعی خوشیاں اخوت و محبت سے منائیں عید کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں انسانیت کی خدمت بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے مریضوں کی تیمارداری بھی کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور ایس او ایس و یلیج کے بچوں میں کپڑے ، مٹھائی اور کھلونے تقسیم کئے اور عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں