ڈاکٹر تنظیموں کی چائلڈ سپیشلسٹ پر حملے کی کوشش کی مذمت

ڈاکٹر تنظیموں کی چائلڈ سپیشلسٹ پر حملے کی کوشش کی مذمت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا نے ساہیوال میں چائلڈ سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفے \' پر انکے ہسپتال میں قاتلانہ حملے کی کوشش، مریضوں کے درمیان سرعام پستول لہرانا اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

 اس واقع کی وجہ سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے ۔ ایسے حالات میں پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا ۔ پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور پی ایچ اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری نے کہا کہ بڑے افسوسناک بات یہ ہے کہ ہسپتال کے اندر دہشت پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا اس کی جھوٹی درخواست پر پولیس نے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کراس ورشن درج کر کے مجرم کی سرپرستی کی ہے ۔ ہم وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ اداروں،بالخصوص آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کا فوری بول بالا کرتے ہوے ،مجرموں کو فوری گرفتار کریں اور ہسپتال انتظامیہ پر کیا گیا جھوٹا پرچہ خارج کریں۔ انہوں نے کہا کہ تادیبی حربہ، یا تاخیر انصاف کی صورت میں ہم احتجاج کا اختیار رکھتے ہیں اور احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب بڑھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور ڈاکٹر غلام حسین فیضی نے کہا کہ گورنمنٹ پنجاب ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر اور ہسپتالوں کے سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں