شوہر او رساس کا 4ماہ کی حاملہ خاتون پر وحشیانہ تشدد

شوہر او رساس کا 4ماہ کی حاملہ خاتون پر وحشیانہ تشدد

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور کے قریبی قصبہ نصیر آباد کالونی چاہ کوڑا میں ایک شخص نے اپنی ماں کے ہمراہ اپنی چار ماہ کی حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر اس کا حمل ضائع ہو گیا۔۔۔

پولیس تھانہ شاہ پور نے مضروب خاتون کے والد محمد ساجد کی رپورٹ پر ثمر عباس اور اس کی والدہ کوثر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ محمد ساجد نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی سعدیہ کی شادی ثمر عباس کے ساتھ ہوئی ہے جو اس کی بیٹی سے جھگڑا کرتا رہتا تھا وقوعہ کے روز اس نے ٹیلی فون کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے جائے جب وہ ذوالفقار اور افضل پراچہ کے ہمراہ اپنے داماد کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ کوثر پروین نے اس کی بیٹی کو نیچے گرا کر بالوں سے پکڑ رکھا تھا اور اس کے منہ پر سوفٹی چپل مار رہی تھی جبکہ اس کے داماد ثمر عباس اس کی بیٹی کے پیٹ پر ٹھوکریں مار رہا تھا جس سے وہ بدحال ہو کر بیہوش ہوگئی ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے گھر گھس گئے وہ اپنی بیٹی کو ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکا حمل ضائع ہونے کی تصدیق کر دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں