9اور 10مئی کے 2مقدمات کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

 9اور 10مئی کے 2مقدمات کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں تھانہ سٹی میانوالی میں 9اور10مئی کے حوالے سے درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔۔

 فاضل عدالت نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو آج 18اپریل کو طلب کر لیاہے ،یاد رہے کہ مقدمہ نمبر355میں 17اور مقدمہ نمبر348میں 12گواہان کی گواہی قلمبند کر لی گئی ہے ،دونوں مقدمات میں سابق ایم این اے امجد خان نیازی سمیت متعد افراد ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں جبکہ ایم پی ایز امین اﷲ خان اور احمد خان بھچر نے عبوری ضمانت کروا رکھی اور احسان اﷲ ٹوانہ ضمانت پر ہیں،سماعت کے بعد امجد علی خان کے وکیل معروف قانون دان جواد مظہر دھون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے ،انشاء اﷲ میرے موکلین جو کہ بے گناہ ہیں کو جلد رہائی ملے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں