ہڑتال کے باوجود شہر میں بیشتر چکن فروشوں کی د وکانیں اوپن

  ہڑتال کے باوجود شہر میں بیشتر چکن فروشوں کی د وکانیں اوپن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باوجود شہر میں بیشتر چکن فروشوں کی د وکانیں کھلیں رہیں جہاں آٹھ سو روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت ہوتا رہا۔۔۔

 اسی طرح تقاریب کیلئے ہڑتال کی آڑ میں مصنوعی قلت ظاہر کر کے مافیا نے ایک ہزار روپے فی کلو تک گوشت فروخت کر کے بے دریغ لوٹ مار کی ،ذرائع کیمطابق پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس پر بین الصوبائی گروہ کا قبضہ ہے جس میں حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں ، جس کی وجہ سے وہ من مانے فیصلے کر کے صورتحال کو گھمبیر بنا رہے ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد پورے کر سکیں دوسری جانب مرغی فروشوں کے احتجاج پر پر صارفین پریشانی کے ساتھ ساتھ حیرانی کا شکار بھی ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اورہڑتال کو عوام کی بنتی ہے ، مرغی فروش، شیڈ مالکان کبھی بھی گھاٹے میں گوشت فروخت نہیں کرتے ، نہ ہی مڈل مین کی اجارہ داری کو ختم کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے مرغی کے ریٹس کنٹرول نہیں ہو رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں