جوہر آباد میں چکن فروشوں کی مکمل ہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

جوہر آباد میں چکن فروشوں کی مکمل ہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )حکومت پنجاب کے جاری کردہ نئے نرخناموں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے بھاری جرمانوں پر جوہر آباد کے چکن فروش سر اپا احتجاج بن گئے ۔

پنجاب پولٹری ٹریڈ ایسوسی ایشن کی کا ل پر جوہر آباد میں چکن فروشوں کی مکمل ہڑتال کر دی اوراتحاد چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کیلئے مہنگے داموں چکن خرید کر حکومت کے جاری کردہ نرخنامہ کے تحت سستے داموں بیچنا ممکن ہی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب نئے نرخنامے پر نظر ثانی کرے اور گرانفروشی کی آڑ میں چکن فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج ، بلاجوازپکڑ دھکڑ اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں