ممکنہ سیلاب : 539 دیہات حساس قرار ، آپریشن ، ریلیف پلان کی تیاریوں کیلئے 3 یوم کی ڈیڈلائن

ممکنہ سیلاب : 539 دیہات حساس قرار ، آپریشن ، ریلیف پلان کی تیاریوں کیلئے 3 یوم کی ڈیڈلائن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممکنہ پری فلڈ2024کے پیش نظر ضلع کے حساسیت کی بناء پر 539موضع جات کو مختلف کیٹگری میں تقسیم کر کے متعلقہ اداروں کو آپریشن اور ریلیف پروگرام کی گائیڈ لائن کے تحت کانٹی جنسی پلان تیار کرنے کیلئے تین یوم کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔۔

ذرائع کے مطابق دریائے جہلم اور چناب کے درمیان میں واقع ضلع سرگودھا کو امسال بھی ممکنہ سیلاب کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے ،دریائے چناب کی سرگودھا سے گزرنے والی پٹی پر مجموعی طور پر 174 موضع جات ہیں جن میں 117 بی کیٹیگری اور 57 اے کیٹگری اور ان کی مجموعی آبادی لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے اسی طرح دریائے جہلم کی حدود و پٹی کے قریب 365 موضع جات خطرنات قرار دیئے گئے ہیں جن میں 138 اے کیٹیگری اور 227 کیٹیگری بی اور ان کی مجموعی آبادی پانچ لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے ان دونوں دریاؤں کی پٹی پر مال مویشی کے ساتھ ساتھ زرعی اراضیاں بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہیں، اس ضمن میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر آپریشنزنثار احمد ثانی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق قبل از وقت اقدامات یقینی بنانے کے حوالے سے کانٹی جنسی پلان تین دن میں ارسال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں