بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنیکا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنیکا فیصلہ

بھلوال(نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کیلئے ارکان اسمبلی سے ایڈمنسٹریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔۔۔

ذدایع کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ضلع’ تحصیل اور میونسپل کارپوریشن میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جائینگے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اقدامات شروع کردیئے ہیں بلدیاتی نظام ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے حکومت نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے علاوہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں