ہیپاٹائٹس سی:ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ہیپاٹائٹس سی:ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہیپاٹائٹس سی انفکیشن کے بارے میں ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی انفکیشنر کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی۔

پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری کہا ہے کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تقریباً دو تہائی عالمی بوجھ اٹھاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری سب سے بڑی متعدی وجہ بن گیا ہے جس میں سالانہ 1.3 ملین اموات ہوتی ہیں۔ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز ہیں۔پاکستان میں وائرل انفکیشن کی تعداد88 لاکھ ہو گئی ہے ۔ ہیپا ٹائیٹس سی کے تمام نئے انفیکشنز کا 44فیصد حصہ غیر محفوظ طبی انجیکشنز سے پھیلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن رہا ہے اسی میں تپ دق بھی شامل ہے ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ شرح اموات کی تعداد 13لاکھ ہوچکی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں