حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملنا شروع :ذوالفقار علی بھٹی

حکومتی اقدامات سے عوام کو  ریلیف ملنا شروع :ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان کی معیشت کو فوکس کیا جارہا ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنانے سے یقیناً بہتری آئیگی عوام کو۔۔

 موجودہ حالات میں ریلیف فراہم کرنا یقیناً تھوڑا سا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہم عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اب آگے نہیں بڑھے گی یہ ان کی خام خیالی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے یقیناً عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوچکا ہے اور اس کے مستقبل قریب میں بھی بہتر نتائج برآمد ہونگے پاکستان حقیقی معنوں میں اس وقت ترقی کریگا جب تمام سیاستدان سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں