انعم بابرنے مین بازار میں ٹف ٹائل کام شروع کرواد یا

 انعم بابرنے مین بازار میں ٹف ٹائل کام شروع کرواد یا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر انعم بابرنے جھاوریاں مین بازار میں ٹف ٹائل کی تنصیب کے منصوبے کو دوبارہ شروع کروا دیا۔۔

 انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں کام جلد از جلد مکمل کرے ، اس سلسلے میں تساہل ، سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے ، یہ کام ٹھیکیدار نے تین ماہ سے بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو بازار آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے گورنمنٹ گرلز کالج اور گرلز ہائی سکول شاہ پور میں انٹر میڈیٹ کے امتحانی مرکز کو چیک کیا ، انہوں نے طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ہدائت کی اور کہا کہ بارش کی وجہ سے اگر کوئی طالبہ کچھ تاخیر سے آئے تو اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے بعدازاں انہوں نے شاہ پور کے مختلف پٹرول پمپوں پر جا کر پیمانے چیک کئے ، الحسن پٹرولیم عاقل شاہ کا پیمانہ کم پایا گیا ،ایک لٹر میں ہزار ایم ایل کی بجائے صرف 900 ایم ایل پٹرول دیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہارکیا اور پٹرول پمپ مالکان کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا انہوں نے وارننگ دی کہ اگر پیمانے درست نہ کئے گئے تو اگلی مرتبہ پٹرول پمپ سیل کر دیا جائے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں