زمین ‘درختوں سے قبضہ ختم کروانے پر ڈی پی او سے اظہار تشکر

زمین ‘درختوں سے قبضہ ختم کروانے پر ڈی پی او سے اظہار تشکر

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چکڑالہ کے علاقہ نمل کے رہائشی محمد اسماعیل، محمد یونس اور حاجی نور محمد کی ڈی پی او۔۔

 آفس آمد۔مخالفین نے اڑھائی کروڑ کے درختوں اور زمین پر قبضہ کر لیا تھا، ڈی پی او میانوالی کے بروقت نوٹس پر قبضہ چھڑوا کر دینے پر خراج تحسین پیش کیا،تھانہ چکڑالہ کے علاقہ نمل میں مخالفین نے محمد اسماعیل، محمد یونس کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے اڑھائی کروڑ روپے کے درختوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل قیصر عباس گجر، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر سمیع اللہ خان کو فوری طور پر قبضہ چھڑا کر دینے کا حکم دیا۔تھانہ چکڑالہ پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے محکمہ مال کیساتھ ملکر مخالفین سے قبضہ چھڑا کر دیا۔ڈی پی او میانوالی کی جانب سے فوری انصاف فراہم کرنے پر نمل کے رہائشی محمد اسماعیل، محمد یونس، حاجی نور محمد نے ڈی پی او آفس اکر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او میانوالی کو پھولوں کے ہار اور پگڑی پہنا کر شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں