میونسپل کارپوریشن اور دکانوں کے الاٹیوں،کرایہ داروں میں جاری تنازع حل

میونسپل کارپوریشن اور دکانوں کے الاٹیوں،کرایہ داروں میں جاری تنازع حل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی دکانوں کے الاٹیوں اورکرایہ داروں کا ادارہ کے ساتھ کرایہ داری کے حوالے سے جاری تنازع حل ۔۔

،فریقین کے مابین ایک تحریری معاہدہ طے پاگیا ۔ اس ضمن میں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے ایم سی دفتر میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں چیف آفیسراور ایم او آر کے علاوہ تاجر نمائندوں سمیت ایم سی کی تقریبا ایک ہزار سے زائددکانوں کے کرایہ داروں نے شرکت کی۔فریقین کی جانب سے بحث و مباحثہ کے بعد طے پایا کہ اگر کرایہ دار دکان بمطابق ریکارڈ ڈی سی رجسٹرمیونسپل کارپوریشن پہلے سے کرایہ دار ہے اور باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتا چلاآرہاہے تو تجدید معاہدہ کرایہ داری بعد دس ہزار روپے فیس میونسپل کارپوریشن کو ادا کرنے کاپابند ہو گا۔ دوئم اگر قابض دکان بمطابق ریکارڈ میونسپل کارپوریشن قانونی کرایہ دارہے تو ادارہ فریق اول کے ساتھ معاہدہ کرایہ داری کرنے اور ٹرانسفرفیس بمطابق 2فیصد ڈی سی شیڈول ریٹ دکان ادا کرنے کا پابند ہو گا، سوئم اگر دوران معیاد کرایہ داری کوئی کرایہ دار وفات پا گیا تو فریق متوفی کے ورثا کے ساتھ معاہد ہ کرنے اورفریق دوئم وارث متوفی ٹرانسفر فیس مبلغ دس ہزار کرنے کا پابند ہوگا۔ چہارم اگر آج سے قبل کرایہ داری قابض کے والد متوفی کے نام ہے یا بمطابق ریکارڈ میونسپل کارپوریشن کرایہ دار حقوق کرایہ داری اپنے بیٹے بیٹی کے نام کروائے گا تو بمطابق ڈی سی ریٹ ایک فیصد محکمہ کو ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں