رمضان نگہبان پیکج فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیاں،اخراجات کی تفصیلات طلب

رمضان نگہبان پیکج فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیاں،اخراجات کی تفصیلات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حالیہ رمضا ن المبارک کے دوران رمضان نگہبان پیکیج کے تحت فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کے مزید انکشافات۔۔

 نے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئیے ، حکومت پنجاب نے جاری کر دہ فنڈز کے استعمال اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی طرح سرگودھا کو بھی 96کروڑ90لاکھ روپے کے فنڈز بھجوائے گئے تھے ،ذرائع کے مطابق خصوصی اختیارات کی آڑ میں نہ صرف اقرباپروری کے تحت من پسند وینڈر کو ابتدائی ٹھیکہ دیا گیا اس سلسلہ میں تحقیقاتی /مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے فنڈزکے استعمال کے حوالے سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں مبینہ بے ضابطگیوں اور لوٹ مار کی اطلاعات صوبائی حکومت کو بھجوائی گئیں تو ٹھیکہ تبدیل کر کے ایسے سابق وینڈر کو ٹھیکہ سپرد کر دیا گیا جس کے خلاف پہلے ہی سنگین نوعیت کے آڈٹ اعتراضات ہیں، جس نے ضلعی نظارت سے سازباز کر کے بقایا فنڈز کھڈے لائن لگائے ،جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لگ بھگ 67کروڑ روپے کے اخراجات ظاہر کئے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے ریکارڈ تاحال مکمل نہیں، اور بے ضابطگیوں کی پرداری کیلئے ضلعی شعبہ فنانس اور نظارت کے افسران پرائیویٹ افراد کی مدد سے اسے مرتب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں