پاک فوج کا جوان فوجی اعزاز کیساتھ خوشاب میں سپرد خاک

پاک فوج کا جوان فوجی اعزاز  کیساتھ خوشاب میں سپرد خاک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین خوشاب کا ایک اور سپوت لانس حوالدار محمد احسان شاہ ناموس وطن پر قربان ہو گیا۔۔۔

حافظ دیوان خوشاب کے رہائشی محمد احسان نے کراچی کے علاقہ میں فرائض کی بجا آوری کے دوران جام شہادت نوش کیا ، قومی پرچم میں لپٹا ہوا شہیدکا تابوت پورے فوجی اعزاز کے ساتھ خوشاب کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے شہید کے مزار پر سلامی دی۔  ،چیف آف آرمی سٹاف و دیگر اعلی عسکری افسران کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں