ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے ‘حاکم خان

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے  شجرکاری انتہائی ضروری ہے ‘حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے تاکہ بدلتے موسموں کے اثرات سے انسانی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔۔۔

 وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے لان میں شجرکاری تقریب میں پودا لگا کر گفتگو کر رہے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا کہ علاقہ کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شجرکاری کی اس مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں