سیاست کونفرت میں تبدیل کرنیوالے ملک و قوم سے مخلص نہیں،سمیرا ملک

سیاست کونفرت میں تبدیل کرنیوالے  ملک و قوم سے مخلص نہیں،سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ سیاست کونفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔۔۔

موجودی معاشی و اقتصادی صورتحال کے تناظر میں ہمارا ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا م سیاسی اکابرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذاتی رنجشیں اورسیاسی اختلافات بھلا کر خالصتا ملک و قوم کے مفادات کیلئے کام کریں۔  ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی میں وطن عزیز میں انتقامی سیاست سرایئت کر چکی ہے اگر سیاسی اکابرین کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں