اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل قرار دئیے گئے 2دیہات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل قرار دئیے گئے 2دیہات کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا آمنہ احسان تارڑ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس کے ہمراہ ماڈل قرار دیئے گئے دو دیہات 100جنوبی اور35جنوبی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔۔۔

اس موقع پر مہر غلام عباس نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا کی زیر نگرانی شہروں کی طرز پرضلع بھر کے رورل ایریاز میں صحت و صفائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وویلج کوارڈی نیشن کمیٹیوں کو فعال کر کے روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کی رپورٹس آن لائن سسٹم کے تحت ڈویژنل و صوبائی حکام کو ارسال کی جا رہی ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے دورس نتائج مرتب ہونگے ،اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول دستیاب ہو گا، انہوں نے ویلج کوارڈی نیشن کمیٹیوں اور لوکل گورنمنٹ کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ریکوری کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اے ڈی ایل جی نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں