ضلع میں اتحادالعلماء کی تنظیم نو ،عہدیداروں کا اعلان

ضلع میں اتحادالعلماء کی تنظیم نو ،عہدیداروں کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع میں اتحادالعلماء کو منظم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی تنظیم نو اور عہدیداران کا اعلان کر دیاگیا۔۔۔

 اس حوالے سے دیوبند،بریلوی اور اہلحدیث کے نمائندہ علماء کا اہم اجلاس وارث ٹاؤن میں سیاسی و مذہبی شخصیت مولانا ملک ضیاء الحق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں متذکرہ مسالک کے جید علماء کرام نے بھرپور شرکت کی ،ملک ضیاء الحق نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا،اس موقع پرشرکاء کی جانب سے تنظیم کو فعال اور منظم کر کے علاقائی طور پر سامنے آنیوالے مسائل کا مقامی سطح پر حل اور آپس میں کوارڈی نیشن بڑھانے کا اعادہ اور تمام معاملات میں مشاورت کا عزم کیا گیا،اجلاس میں متفقہ طور پر قاری عبدالوحید کو اتحاد العلماء سرگودھا کا کنونیئر ،مولانا مفتی شاہد مسعود کو سرپرست اعلیٰ،مولانا نگاہ مصطفی چشتی کو صدر، مولانا ملک ضیاء الحق کو جنرل سیکرٹری ،میاں طاہر محمود کو سینئر نائب صد ر،شیخ سعید اختر کوسیکرٹری فنانس،مولانا انعام اﷲ جلالی جو سیکرٹری اطلاعات، شیخ نعیم طاہر کو سیکرٹری نشرواشاعت مقرر کر دیا گیا،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تینوں مکاتب فکر کے علماء کرام کا ایک بھرپور کنونش انعقاد جلد سے جلد کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں